6 اکتوبر، 2021، 1:06 PM

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی۔ یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، انٹر پارلیمانی یونین کا اجلاس روم میں ہورہا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی 5 رکنی وفد کرے گا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔ یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے تھے، سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث روکا گیا، ایئر پورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا یوسف گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہے۔

News ID 1908419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha